ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابات کے پیش نظر مرکزکابجٹ:رحمٰن خان اقلیتیں نظر انداز۔ اقلیتوں کیلئے صرف505؍کروڑ کا اضافہ مایوس کن

انتخابات کے پیش نظر مرکزکابجٹ:رحمٰن خان اقلیتیں نظر انداز۔ اقلیتوں کیلئے صرف505؍کروڑ کا اضافہ مایوس کن

Fri, 02 Feb 2018 19:54:30    S.O. News Service

بنگلورو؍نئی دہلی،یکم فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے 2019ء میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات پر نظر رکھ کر یہ بجٹ پیش کیا ہے۔ اس بجٹ میں کوئی خاص بات نہیں۔ یہ ایک ’’جملہ‘‘ بجٹ ہے۔ 2018-19ء کے مرکزی بجٹ پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ورکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے رحمٰن خان نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں جو وعدے کئے گئے ہیں حکومت ان کو پورا نہیں کرسکتی۔ اس کیلئے اتنے وسائل ہیں ہی نہیں۔ اس بجٹ سے ایسے لگ رہاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ماقبل لوک سبھا انتخابات یہ بجٹ پیش کیا ہے اور لوک سبھا کے تازہ انتخابات کے لئے وہ 2019ء کا بھی انتظار نہیں کریں گے۔ مرکزی بی جے پی حکومت بجٹ میں جھوٹے وعدوں کے ذریعہ فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس بجٹ میں اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیاہے۔ ان کے لئے بجٹ میں صرف 505 کروڑ روپئے کا اضافہ کرکے حکومت نے انہیں مایوس کیاہے۔ یہ اضافہ صرف مہنگائی کا احاطہ کرے گا۔ اس بجٹ میں اقلیتوں کے لئے کسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں ہے جن اسکیموں کا اعلان کیاگیا ہے وہ یوپی اے کے دور اقتدار میں شروع کی گئی تھیں۔ اس سے زیادہ افسوس یہ ہے کہ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہیں بھی اقلیتوں کو مخاطب نہیں کیا۔ حالانکہ صدر ہند نے جب پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تو مکمل ایک پیرا گراف اقلیتوں کی فلاح وبہبودی پر تھا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ پورا بجٹ مایوس کن ہے۔


Share: